ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کے دوران 35ہزار مشتبہ فرضی کمپنیوں نے ڈیپازٹ کئے 17ہزار کروڑ

نوٹ بندی کے دوران 35ہزار مشتبہ فرضی کمپنیوں نے ڈیپازٹ کئے 17ہزار کروڑ

Sun, 05 Nov 2017 22:47:27    S.O. News Service

نئی دہلی ،05؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دو سال یا اس سے زیادہ وقت سے غیر فعال رہنے والی 2.24 لاکھ کمپنیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔کارپوریٹ امور کی وزارت نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔بند کی گئی 2.24 لاکھ کمپنیوں میں سے بہت سی کمپنیاں ممکنہ فرضی (شیل)کمپنیاں تھیں۔حکومت نے ان کمپنیوں کو 56بینکوں سے ملی معلومات کی بنیاد پر بند کیا ہے۔بینکوں نے 35 ہزار کمپنیوں اور 58 ہزار بینک اکاؤنٹس کی معلومات وزارت کو دی تھی۔ان کمپنیوں کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا کہ گزشتہ سال ہوئی نوٹ بندی بعد ان 35 ہزار کمپنیوں نے 17 ہزار کروڑ روپے بینکوں میں جمع کرائے، جسے بعد میں نکال لیا گیا۔وزارت کی جانب سے جاری کی گئی معلومات میں بتایا گیا کہ ایک کمپنی کے 2,134بینک اکاؤنٹس کے بارے میں پتہ چلا وہیں ایک نگیٹو آپنگ بیلنس والی ایک کمپنی نے نوٹ بندی کے بعد 2,484کروڑ روپے بینکوں میں جمع کئے اور بعد میں نکال لئے۔حکومت نے بتایا کہ اس طرح کی کمپنیوں پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔ایسی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹ بند کر دئیے گئے ہیں اور حکومت کی اجازت کے بغیر یہ کمپنیاں اپنے ا یسیٹس کو فروخت یا منتقل نہیں کر سکتی ہیں۔ریاستی حکومتوں کو بھی ایسے ٹراجیکشس کے رجسٹریشن بلاک کرنے کا مشورہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیاگیا ہے۔کارپوریٹ امور کی وزارت نے گزشتہ تین مالی سالوں سے مالی تفصیلات نہ بھرنے والے 3.09 لاکھ کمپنی بورڈ ڈائریکٹرس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔کمپنیز ایکٹ، 2013 کے تحت مالی تفصیلات بھرنا لازمی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا کہ نااہل قرار کئے گئے ڈائریکٹرس میں سے 3000 ڈائریکٹرس 20 سے زیادہ کمپنیوں کے بورڈ ڈائریکٹر تھے جو قانونی حد سے زیادہ ہے۔


Share: